وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اہم شاہراہوں پر25 بوسیدہ عمارتوں کو رنگارنگ طریقے سے خوبصورت بنانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کراچی کی خوبصورتی میں اضافے کے حوالے سے متعدد بار اجلاس منعقد کرچکے ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایس بی سی اے رشید سولنگی کو مین شاہراہ فیصل تا ایف ٹی سی بلڈنگ تک تمام عمارتوں کی تزئین و آرائش کے احکامات صادر کئے تھے۔ملیر میں 14 اور ضلع شرقی میں 11 عمارتوں پر تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔عمارتوں کی سجاوٹ کا کام 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔جس مقررہ وقت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
میں کراچی کو خوبصورت دیکھنا چاہتا ہوں اور اس کی رونقیں بڑھانا چاہتا ہوں۔ کراچی کو ایسا بنا یا جائے کہ باہر سے آئے لوگ اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ اداروں کو کراچی کی خوبصورتی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔