باکو ( 17 نومبر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوپ 29 کانفرنس میں ’’ کاربن کا فطری حل ‘‘ پر بات کرتے ہوئے سندھ کے انڈس ڈیلٹا کے انقلابی ڈیلٹا بلو کاربن ( ڈی بی سی) منصوبے پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ سندھ کی 230 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اور 6 لاکھ 67 ہزار ہیکٹرز مرطوب زمین موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کس طرح ماضی میں پالیسیوں کی ناکامی کے باعث میگروو جنگلات ختم ہوئے، جنگلات کا صفایا ہوگیا اور تازہ پانی کا بہاؤ کم ہوگیا۔ انہوں نے 1980 کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کےلیے حکومت سندھ کی جای کوششوں کی تفصیلات بتائیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرقیادت سندھ کے محکمہ جنگلات نے ڈیلٹا بلو کاربن پروجیکٹ کی شراکت سے کوپ 29 میں نیچرز کاربن سلیوشن، دی بلیو ڈیلٹا کاربن اسٹوری۔۔۔ ٹیک زیرو کے عنوان سے تاریخی پروگرام پیش کیا اور ساحلی آب و ہوا کی ڈیجیٹل عکاسی کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے اہم مقرر کی حیثیت سے سندھ کے انڈس ڈیلٹا میں انقلابی ڈیلٹا بلو کاربن پروجیٹ پیش کیا۔ انہوں نے سندھ کی 230 کلومیٹر ساحلی پٹی اور 6 لاکھ 67 ہزار ہیکٹرز پر مشتمل مرطوب زمین کے ماحولیاتی نطام کے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور انہیں ڈھالنے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کس طرح ماضی میں پالیسیوں کی ناکامی کے باعث میگروو جنگلات ختم ہوئے، جنگلات کا صفایا ہوگیا اور تازہ پانی کا بہاؤ کم ہوگیا۔ انہوں نے 1980 کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کےلیے حکومت سندھ کی جای کوششوں کی تفصیلات بتائیں ۔
ڈیلٹا بلو کاربن فیز ون پروجیکٹ جو 2023 میں شروع کیا گیا اور 2015 میں نافذ ہوا سندھ کے محکمہ جنگلات اور انڈس ڈیلٹا کیپیٹل کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اہم منصوبے کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ پراجیکٹ نیلے کاربن کے تحفظ اور بحالی کے لیے ایک امید کے طور پر سامنے آیا ہے جو اس کے موسمیاتی تبدیلی کے موافقت، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور مقامی آبادی کی ترقی کے لیے ٹرپل گولڈ لیول کی توثیق کے ساتھ عالمی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
ایک اہم پینل ڈسکشن کے دوران سی ای او ویرا مینڈی رمبھروس نے ڈی بی سی پروجیکٹ کو انڈس ڈیلٹا میں مینگرووز کی بحالی اور پائیدار ذرائع معاش پیدا کرنے کے لیے ہم قرار دیا۔ انہوں نے موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا اور اس منصوبے کو موثر موسمیاتی اثرات کم کرنے کےلیے اقدامات کے سلسلے میں ماڈل قرار دیا۔
تقریب میں مینگروو اسٹیورڈ شپ ایگریمنٹس جیسے اقدامات کے ذریعے مقامی کمیونٹیز کو ترغیب دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی تاکہ پائیدار بحالی اور نیلے کاربن کی آماجگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اپنے کلیدی خطاب میں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں، ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور پائیدار معاش کے فروغ میں منصوبے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایسے منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہنے کی ضرورت پر زور دیا اور وعدوں کے تحت کاربن کریڈٹس کے استعمال میں پروجیکٹ کے مالکان کے ساتھ شفاف مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب کا اختتام گروپ ڈسکشن کے ساتھ ہوا، جہاں وزیر اعلیٰ نے موسمیاتی موافقت اور تخفیف میں سندھ کے قائدانہ کردار پر زور دیا۔ ڈیلٹا بلیو کاربن پروجیکٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں فطرت پر مبنی حل اور ڈیجیٹل اختراع کی عالمی مثال کے طور پر سراہا گیا۔
کوپ 29 میں اس نمائش نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم ، ساحلی ماحولیاتی نظام اور مقامی کمیونٹیز کے لیے پائیدار مستقبل کے لیے مشترکہ کوششوں کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔