صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان نے مردان کا دورہ کیا اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا- صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے زرشاد خان، ایم پی اے افتخار علی مشوانی، ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، اور ایم پی اے امیر فرزند خان ان کے ہمراہ تھے۔ بلدیاتی اداروں کے مالی معاملات میں شفافیت کے لئے اکاؤنٹس کو ڈیجیٹائز کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ایک اجلاس میں بلدیاتی افسران کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا – بلدیاتی جائیدادوں کے کرایہ جات مارکیٹ ریٹ کے مطابق بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔وزیر بلدیات نےسرکاری اراضی کی الاٹمنٹ نئی لیز پالیسی کے تحت کرنے کا حکم۔
– ٹی ایم اے مردان اور گڑھی کپورہ کے درمیان اثاثوں کی تقسیم کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت۔
– مردان میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم، بلدیاتی اداروں کو ریونیو بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں اور شہریوں کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ہدایت کی۔سرکاری دفاتر اور ٹیوب ویلوں میں بجلی کی بچت کے لئے سولرائزیشن منصوبے پر کام شروع کرنے اورمفاد عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہ کرنے کا واضع پیغام دیا گیا- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیئرمین انجینئر عادل نواز اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان بھی شریک ہوئے۔