ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید علی الصبح ٹیمپل روڈ اور ٹھوکر پہنچ گئے،42 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ، 4 بند، 21کو 6لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد

حلوہ پوڑی، نہاری، پائے اور مرغ چنوں کے شوقین افراد کی صحت کا تحفظ کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید علی الصبح فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ٹیمپل روڈ اور ٹھوکر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 42 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 4 ناشتہ پوائنٹس کو بند کیا گیا جبکہ 21پوائنٹس کو 6لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ناشتہ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ہوٹلز میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔فنگس لگے فریزر میں ایکسپائرڈ گوشت، گلی سڑی سبزیاں موجود پائی گئیں۔کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مزید بتایا کہ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ ناقص اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔صحت دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں،شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

جواب دیں

Back to top button