وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 1991 کے پانی کے معاہدے کے آئینی تحفظ پر زور دیتے ہوئےکہا کہ صوبائی حکومت سندھ کے پانی کے حصے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے آئینی تحفظ کا مطالبہ کرتی ہےحالانکہ اس معاہدے میں کچھ خامیاں بھی ہیں مگر پھر بھی اس کامکمل اطلاق چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے نشان پاکستان میں بچوں کے عالمی دن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے پانی کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کالاباغ ڈیم پر اپنی پارٹی کی دیرینہ مخالفت کا اعادہ کیا اور کہاکہ یہ موقف شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور کا ہے جنہوں نے کموں شہید ضلع گھوٹکی میں تاریخی دھرنا دیا۔سندھ کے نمائندے کی حیثیت سے پارٹی کے کردار کےحوالے سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی حقیقی آواز ہے اور ہم سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پانی کی تقسیم کے حوالے سے ہر منفی اقدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 1991 کے پانی کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو پانی کی تقسیم کے حوالے سے آئینی تحفظ دیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں سندھ اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے اورپیپلزپارٹی صوبے کی 70 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد رکھتے ہیں، نہ صرف اس لیے کہ ہم ان کی خدمت کرتے ہیں بلکہ ان کے حقوق کا تحفظ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور صوبے کے مفادات کے تحفظ کےحوالے سے پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Read Next
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب کی ملاقات، واگذار زمین صوبائی حکومت کے حوالے*
3 دن ago
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد،متعدد منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکج منظور
4 دن ago
میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6.135 ارب روپے سے تعمیر شدہ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کردیا*
Related Articles
حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
7 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان،تمام امدادی اداروں کو ایک ہی کمان میں دینے کا فیصلہ
7 دن ago




