ٹیپاترجیحی بنیادوں پرشہر میں پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کروائے، اہم کمرشل شاہراہوں پر پارکنگ قوانین کی انفورسمنٹ کا ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹریفک انجنئیرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ٹیپا میں جاری ریفارمز و کارکردگی بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی دارلحکومت کے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں پارکنگ قوانین پر عملداری اور ٹیپا انفورسمنٹ ونگ کی ورکنگ کابھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ شہر میں پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کرنا ٹیپا کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

شہر کی اہم کمرشل شاہراہوں پر پارکنگ قوانین کی انفورسمنٹ کا ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ اور ٹیپا مل کر یوزر فرینڈلی میکانزم مرتب کریں۔انہوں نے کہاکہ کمرشل املاک کے بلڈنگ پلان کی منظوری کے تین سال کی مقررہ مدت کے اندر اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا نے پیچ ورک اور مرمت و بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی اوربتایاکہ شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کی خصوصی مہم جاری ہے۔اجلاس میں شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر روڈ سیفٹی پلان کے جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے ٹیپا خصوصی اقدامات کرے۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر ٹریفک انجینرنگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button