ایم کیو ایم کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ٹاؤن اور یوسی چیئرمین سے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں

ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر اینٹی کرپشن سندھ حرکت میں آ گیا، رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ٹاؤن اور یوسی چیئرمین سے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن نے ٹاؤن اور یوسی چیئرمین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔اینٹی کرپشن کی طرف سے جاری مراسلہ میں ٹاؤن چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع جمال الدین افغانی پارک کی دستاویزات فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔سندھ کے بلدیاتی سربراہان کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ حکومت کی جانب سے اب تک ملنے والے فنڈز کی تفصیلات جمع کروائیں۔پارکس ،پارکنگ فیس و ٹیکسوں اور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔ ٹاؤن چیئرمین جناح ٹاؤن مانگی گئی تمام تفصیلات جمع کروائیں۔یوسی ایک ، یوسی دو یوسی تین ، یوسی چار اور یوسی چھ کے چیئرمین سے متعلق ترقیاتی کاموں اور فنڈز کی تفصیلات جمع کروائیں۔

کلیم عثمانی ،اسامہ احمد ،عاطف شبیر ،سلیم نادر ، مبشر حافظ الحق ،شمیم نقوی سرکاری فنڈز کی تفصیلات فراہم کریں۔برتھ سرٹیفیکیٹ ،میرج سرٹیفکیٹ ، طلاق نامہ اور بے فارم کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button