ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول چوہنگ کا دورہ،3900بچوں کو بہترین تعلیم دی جا رہی ہے،پرنسپل

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول چوہنگ کا دورہ کیا اور سکول پرنسپل سے ملاقات کی اور بریفنگ لی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ 90 اساتذہ کی زیر نگرانی سکول میں 3900 بچوں کو بہترین اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کلاس رومز، اساتذہ و بچوں کی حاضری، تدریسی نظام و دیگر معاملات کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے بچوں کو تدریسی، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مائل کیا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور کسی بھی ملک کی تعمیر و تربیت میں اساتذہ کا کردار بڑا اہم اور بنیادی اہمیت کا حامل ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ سکول میں شجرکاری کا بھی جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سکول انتظامیہ کو سکول میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ سکول انتظامیہ سکول انتظامات میں مزید بہتری لائیں. ڈی سی لاہور نے سکول میں بہترین انتظامات پر سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button