وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 15 رکنی چینی سرمایہ کار وفد کی ملاقات میں سندھ کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں زراعت ، قابل تجدید توانائی، لائیو اسٹاک اور صنعتی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میںصوبائی وزراء؛ شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ ، معان خاص برائے سرمایہ کاریسید قاسم نوید، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری سرمایہ کاری خرم شہزاد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ چینی وفد میں نو میڈیکل کمپنیوں کے نمائندے مینگ ژاؤ وی، ایگریکلچر باؤچر کارپویشن کے ڈاکٹر محمد شہباز، ماہر مویشی ہانگ پیژینگ، بائیوچار کمپنیوں کے نمائندے وو لیانگ لیانگ، ژو گؤہاؤ ، بڑے پیمانے پر لائیو اسٹاک درآمد کنندگان وینگ گانگ، بائیوچار کے کاروبار سے وابستہ لوئی وینبو، شمسی توانائی کے نمائندوں ژو ژیگانگ، زراعت کے پاکستانی سرمایہ کار محمد علی اکبر، لی وین جائی، ادریس گگی ( چینی وفد کے سربراہ) شیخ تحسین اور محمد عمران شامل تھے۔ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے معاشی محل وقوع ، شاندار انفرا اسٹرکچر اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے بنائی گئی پالیسیوں پر روشنی ڈالی، وفد میں شامل میڈیکل ٹیکنالوجی، بائیوچار، لائیو اسٹاک، قابل تجدید توانائی اور مینو فیکچرنگ کے نمائندوں نے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں بڑے پیمانے پر زراعت، قابل تجدید توانائی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت سندھ نے اسپیشل اکنامک زون قائم کیے ہیں جن میں خیرپور کے اکنامک زون نے کام شروع کردیا ہے جبکہ دھابیجی اکنامک زون زیر تعمیر ہے۔ انہوں نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی متعدد مراعات سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔ چینی وفد نے میڈیکل ٹیکنالوجی، فارماسوٹیکل، پائیدار زراعت کےلیے بائیوچار میں پیش رفت ، مویشی پالنے اور برآمد کرنے، قابل تجدید توانائی جیسے شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانے کے شعبوں میں شراکت داری سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں منتخب منصوبوں پر کام کرنے کےلیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کا اختتام مستقبل میں شراکت داری کے یقین کے ساتھ ہوا جو سندھ کے عوام اور چینی تاجروں کےلیے معاشی خوشحالی کا باعث بنےگی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ بغیر پروٹوکول اچانک ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کرنے پہنچ گئے، 30 دسمبر تک ہر حال میں کام مکمل کرنے کا حکم
6 گھنٹے ago
پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان کا ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
1 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس،شہداء کے لئے فاتحہ خوانی
2 دن ago
ورلڈ بینک کے ذریعے سیکنڈری سٹیز، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور میونسپل کارپوریشنز کی شہری ترقی سے متعلق اجلاس، سندھ کے میئرز کی شرکت
2 دن ago
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اہم اجلاس، گورنرز سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، سندھ کے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ، میرسرفراز بگٹی،نوید قمر کی شرکت
Related Articles
وفاقی حکومت گلی محلوں میں ترقیاتی کام نہیں کراسکتی، وفاقی حکومت کراچی میں ترقیاتی کام میئر کے زریعےکرائے، مرتضٰی وہاب
2 دن ago
مراد علی شاہ کا سابق آئی جیز سے خطاب،پالیسی سازی حکومت کا کام ہے، انتظامی فیصلوں میں پولیس کو آزادی ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ
3 دن ago
کراچی کی 50 فیصد آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ،کراچی میں صنعتی ترقی پر توجہ دی جائے، برطانوی ہائی کمشنر
3 دن ago
39 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں،ایسے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنی تعلیم پوری کرتے ہی ملازمت پر لگ جائیں،مراد علی شاہ
3 دن ago