محکمہ بلدیات پنجاب نے ندیم عباس باجوہ کو میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ایم سی ایل تعینات کردیا

محکمہ بلدیات پنجاب نے ندیم عباس باجوہ کو میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ایم سی ایل تعینات کردیا ہے۔لوکل گورنمنٹ سروس انجینئرنگ کے گریڈ 19 کے آفیسر ہیں۔ندیم عباس باجوہ زونل آفیسر انفراسٹرکچر راوی زون بلدیہ عظمٰی لاہور خدمات سرانجام دے رہے تھے۔جو اب یکم اپریل 2025 سے ایم او انفراسٹرکچر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میاں ثاقب محبوب سے چارج لیں گے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی طرف سے انتظامی بنیادوں پر یہ تقرری کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button