سکھر کے ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے فولو آپ اہم میٹنگ کا انعقاد کمشنر افس سکھر میں ہوا، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹرارسلان اسلام شیخ نے میٹنگ کی صدارت کی ۔محکمہ بلدیات, محکمہ پبلک ہیلتھ، محکمہ روڈز، محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت، تمام محکموں کو مربوط حکمت عملی اور کوآرڈنیشن کیساتھ کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹرارسلان اسلام شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان سکھر شہر کے مستقبل کا معاملہ ہے چنانچہ اس کی شفاف طور پر تیاری ہماری اولین ترجیح ہے
۔ماسٹر پلان مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار ہونا چاہئے کیونکہ ماسٹر پلان ہی آئندہ شہر کی تعمیر و ترقی کا روڈ میپ میہا کرے گا لہذا تمام محکموں کو آپس میں کوآرڈینیشن بہتر سے بہتر بنانا ہوگی۔ کیونکہ اسکے بغیر شہر کی ترقی ناممکن ہے، آج ہم سب یہاں اسی لئے اکھٹے ہوئے ہیں کہ اپنے شہر سکھر کو ماڈل سٹی کا درجہ دلانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اور اسکے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ میٹنگ میں متعلقہ محکموں سے مشاورت کی گئی اور تجاویز بھی لی گئیں، کمشنر سکھر ڈویژن کی جانب سے منٹس آف میٹنگ کی جلد تیاری اور ان پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔