کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور راوی جیپ ریلی کراس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور راوی جیپ ریلی کراس کی سکیورٹی، میونسپل اور آرگنائزنگ ایونٹس کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کے زیر انتظام دریائے راوی میں جیپ ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈا کے تعاون سے لاہور راوی جیپ ریلی کراس 4اور 5 مئی 2024 کو دریائے راوی میں ہورہی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور راوی جیپ ریلی کراس کا ایریا 33.5کلومیٹر ہے۔ 1122 ریسکیو ایمرجنسی کیمپس قائم ہونگے۔ پورے ایریا میں بہترین میڈیکل کیمپس، ایمرجنسی سنٹرز اور ایمبولینسز میڈیکل کور دینگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس افسران، ڈی پی او شیخوپورہ، موٹروے پولیس، ہائی وے پولیس کی ٹیمیں پورے ایریا میں سکیورٹی کو فول پروف بنائیں گے۔ لاہور اور شیخوپورہ انتظامیہ آرگنائزر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ روسٹر جاری ہوچکے ہیں۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور اور شیخوپورہ کے لئے

عملی اور بہترین ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ آگ بجھانے والی گاڑیاں اور آلات مکمل فعال ہوں اور پورے روٹ پر دستیاب ہوں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف نے شرکت کی۔ ویڈیو لنک پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی میڈم حمیرا سمیت واسا، ریسکیو، روڈا افسران اور شیخوپورہ رینج کے پولیس افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button