پاکستان جیتے یا انگلینڈ دونوں صورتوں میں یہ میری فتح ہے،میئر لندن صادق خان

لندن کے میئرصادق خان نےکہا ہےاوول میں کھیلا جانے والے آج 30مئی کامیچ پاکستان جیتے یا انگلینڈ،دونوں صورتوں میں یہ میری فتح ہے۔ صادق خان لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سےقومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کے اعزاز میں دئیے گئیے عشائیہ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہےتھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی کے اہم افراد بھی موجود تھے۔میئر لندن صادق خان نے کہا کہ بابراعظم اچھی فارم میں ہیں، وہ میرے فیورٹ پلیئر اور رول ماڈل ہیں۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ اوول میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا،آج کا میچ پاکستانی ٹیم جیتے یا انگلینڈ، دونوں صورتوں میں یہ میری فتح ہے، پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی نظریں بھی ٹیم پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جب بھی پاکستانی ٹیم کی باولنگ دیکھتا یوں تو مجھےوقاریونس اور وسیم اکرم کی طوفانی باولنگ یاد آتی ہے..

جواب دیں

Back to top button