وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا دورہ ایبٹ آباد،وزیراعلٰی نے حویلیاں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ صوبائی وزیر آبنوشی پختون یار خان اور علاقے کے منتخب عوامی نمائندے بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ یہ منصوبہ 4.64 ارب روپے کی لاگت سے دو سال کے عرصے مکمل کیا جائےگا۔ منصوبے کی تکمیل سے تحصیل حویلیاں کے شہری اور دیہی علاقوں کو یومیہ ڈھائی لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم سے تحصیل حویلیاں کے تقریباً 94 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا۔افتتاح کی تقریب سے وزیراعلی نے خطاب کیا ۔
وزیر اعلیٰ نے تحصیل حویلیاں کے لیے اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعلیٰ کا حویلیاں ہسپتال کی اپگریڈیشن
، حویلیاں میں قبرستان کے لئے زمین خریدنے اور حویلیاں سٹی بائی پاس کی تعمیر
،حویلیاں میں 10 پرائمری سکولوں کی اپگریڈیشن کا بھی اعلان کیا ۔
دیگر اعلانات میں پلے گراونڈز اور پارک کی تعمیر، مڈل سکول کا قیام، پل کی تعمیر، سجی کوٹ آبشار روڈ کی تعمیر، شیوان روڈ کی کشادگی، ڈگری کالج کی عمارت کے لئے فنڈز کی فراہمی، 10 ٹیوب ویلز کی تعمیر، 200 پریشر پمپس کی فراہمی، 5 بنیادی مراکز صحت کا قیام، 5 کمیونٹی سنٹرز کی تعمیر اور دیگر شامل ہیں۔ تحصیل حویلیاں کو ایک ترقی یافتہ علاقہ بناؤں گا، علی امین خان گنڈاپور نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ26 نومبر کو ڈی چوک میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک میں حقیقی جمہوریت کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا حساب ضرور لیں گے، فسطائیت اور ظلم و جبر کے خلاف بانی چئیرمین کا ساتھ دینے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب تک ہم ایک خوددار اور خودمختار قوم نہیں بنتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ کے مقامی رہنما قیصر آفریدی اور دیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔