میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے بیتھانی چرچ حیدرآباد میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔

کاشف علی شورو کے ہمراہ عبدالغفور درس چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد، مصطفٰی بلال شیخ چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز منٹھار جتوئی چیئرمین ٹائون میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل عبدالجبار خان بھی موجود تھے۔ یوسی 146 کی مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا۔ کمیونٹی کے لوگوں نے تقریب میں شامل ہونے پر میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو کا شکریہ ادا کیا۔






