*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کےخلاف مشترکہ کارروائی*

کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے خصوصی احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل انچارج محمد اورنگزیب اور اسپیشل مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ احسام الدین کی جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سڑک، تھڑوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات، ریڑھی بانوں سمیت دیگر ٹھیلوں کو ہٹایا گیا جبکہ سامان کا ضبط کر لیا گیا، شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button