محکمہ سیاحت و ثقافت حکومت سندھ کے اشتراک سے لینس ڈاؤن پل کی مرمت تزئین و آرائش اور بحالی کے کام کی تکمیل پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سید ذوالفقار علی شاہ بھی شریک ہوئے۔ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سید ذوالفقار علی شاہ نے لب مہران سے لینس ڈائون برج تک فیری سروس کا دورہ بھی کیا…… چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ، ڈپٹی کمشنر سکھر ایم بی راجہ دھاریجو اور دیگر بھی موجود تھے۔






