ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا. ایم ایس نے ملاقات میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے اسٹور میں ادویات و طبی الات کا تمام سٹاک موجود ہے. انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے قابل ڈاکٹروں و میڈیکل ٹیم کو تعینات کیا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے مختلف کاؤنٹرز پر رہنمائی کے لئے سٹاف موجود ہو.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہسپتال میں مختلف وارڈز اور سیکشنز کا بھی دورہ کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مریضوں سے ملاقات کی اور سہولیات و طبی امداد سے متعلق گفتگو کی. مریضوں اور لواحقین نے علاج معالجہ و دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہسپتال انتظامیہ کو علاج معالجہ سے متعلق کوئی کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی بھی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں.






