صاف ستھرا کراچی انیٹیاٹیو نتائج دینے کے لیے تیار !کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ایم سی ماڈل کالونی آفس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کو کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لیے گاڑیاں تقسیم کرنے کی تقریب کی صورت میں کلین کراچی مہم کا آغاز کیا۔

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد نے ضلع کورنگی میں صفائی ستھرائی کے لئے گاڑیوں کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی موجود تھے۔






