کراچی میں 145 بچت بازاروں سے ٹریفک روانی متاثر ہو رہی ہے،متعدد کے پاس جعلی این او سی ہیں،کمشنر سید حسن نقوی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ شہر میں 145 بچت بازار لگائے جاتے ہیں، غیر قانونی بچت بازاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ ٹاؤن انتظامیہ کے ملازمین اکثر ان بازاروں کے لیے غیر قانونی این او سی جاری کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ مسائل مزید بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی آگاہ کیا کہ کراچی میں اس وقت 400 چارجڈ پارکنگ ایریاز ہیں، جن میں سے بیشتر اہم سڑکوں پر واقع ہیں، جو ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے بچت بازاروں کے ٹریفک پر منفی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ ایریاز کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button