وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گارڈن ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کے مستقل حل کے لیے زیر زمین واٹر ٹینکس کے منصوبے جاری ہیں۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گارڈن ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز،ایم پی اے عمر سہیل ضیاء بٹ، سینئر لیگی رہنما حافظ میاں نعمان نے وزیر ہاؤسنگ کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے منصوبے کی تکمیل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 450 ملین روپے کی لاگت سے تیار زیر زمین واٹر ٹینک 15 لاکھ گیلن پانی محفوظ کر سکے گا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ 90 روز میں منصوبہ مکمل ہوگا، رواں سیزن میں نکاسی آب کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔ لاہور کے نشیبی علاقوں کو ایسے زیر زمین واٹر ٹینکس منصوبوں سے کلیئر کیا جاسکے گا۔

بارشوں کے دوران ملحقہ علاقوں میں 2 فٹ تک پانی جمع ہو جاتا تھا۔گارڈن ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو جاتا تھا۔یہ منصوبہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے، اور دیگر نشیبی علاقوں میں بھی ایسے ٹینکس بنائے جائیں گے۔

واسا کو ہدایت دی گئی ہے کہ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

وزیر ہاؤسنگ نے واسا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واٹر ٹینکس کی تعمیر کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات در پیش آئیں۔یہ منصوبہ نہ صرف بارشوں کے دوران پانی کے نکاس کو بہتر بنائے گا بلکہ زیر زمین پانی کی سطح کو محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button