صوبہ خیبر پختونخوا کے لئےعیدالاضحٰی کے صفائی پلان کا حتمی شکل دے دی گئی،وزیر بلدیات ارشد ایوب کی صدارت اجلاس

پشاور(بلدیات ٹائمزرپورٹ)ڈبلیو ایس ایس پیز نے عید الاضحٰی کے صفائی مہم کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، اس پر سختی سے عمل درامد کیا جائے۔ صوبائی وزیر بلدیات کے پی کے ارشد ایوب نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ عید الاضحٰی کے موقع پر عملہ کا صحیح استعمال کیا جائے اور بہترین انتظامات کئے جائیں۔مقامی حکومتیں متحرک نظر آنے چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم عوام کو مناسب خدمات دینگے تو ہی وہ خوشی سے بدلے میں سروس فیس دیں گے۔ لیکن اگر آپ بہتر صفائی اور خدمات فراہم نہیں کرتے تو وہ ہمیں خدمات کی فیس دینے کو تیار نہیں ہوں گے۔وزیر بلدیات ارشد ایوب نے کہا کہ کوہاٹ میں 64 ٹیوب ویلز میں سے 34 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن عید کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کر دی جائے گی۔

تمام صوبے کے ٹیوب ویلز کو سولرائزیشن کی طرف لے کر جایا جا رہا ہے تاکہ بجلی کا بل حکومت پر بوجھ نہ بنے۔خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کوہاٹ میں وومن بزنس ڈیویلپمنٹ کمیونٹی سینٹر اور سپورٹس کمپلیکس بنا رہا ہے جو اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button