جی بی ہاؤس اسلام آباد کا نیا پالیسی فیصلہ،کیش لیس سسٹم کا آغاز

گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد نے اپنی سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے کیش لیس (Cashless) سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شفافیت، سہولت اور جدید بینکاری نظام کے ذریعے مہمانوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔انتظامی،جی بی ہاؤس اسلام آباد کے مطابق اب تمام کمروں کے کرایہ جات اور دیگر واجبات صرف آن لائن ٹرانسفر یا ریسپشن پر دستیاب کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے ادا کیے جا سکیں گے۔ کیش ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔ مزید برآں، پوز (POS) مشین کے ذریعے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کی سہولت بھی ایک ہفتے کے اندر فعال کر دی جائے گی۔بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔الفلاح بینک،گلگت بلتستان ہاؤس

اکاؤنٹ نمبر: 01191010464049

(IBAN): PK69ALFH0119001010464049

انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئے نظام سے نہ صرف ادائیگیوں کے عمل میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ شفافیت اور مہمانوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button