چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا کوہاٹ کا دورہ،کمشنر آفس اہم اجلاس

‎چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمشنر آفس میں امن وامان اور ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق ایک نہایت اہم اجلاس کی صدارت کی۔قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا محمد علی بابا خیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

‎اجلاس میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، ڈپٹی کمشنرز، ضلعی پولیس افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے براہ راست اور ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژن کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور خاص طور پر ضلع کرم اور ضلع اورکزئی کی صورتِحال پر خصوصی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

جواب دیں

Back to top button