بلدیہ عظمیٰ کراچی کونسل کا اجلاس 13 مئی کو طلب،اجلاس کا ایجنڈا جاری

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا ملتوی شدہ عام اجلاس پیر(13/ مئی 2024)، سہ پہر 3 بجے، کونسل ہال، جمشید نسروانجی بلڈنگ (کے ایم سی بلڈنگ) ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اہم نکات میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات میں بہتری، محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ذریعے ویلے پارکنگ فیس کی وصولی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں پروگرام آفیسر(BS-17) کی آسامیوں کو اپ گریڈ کرنا، عباسی شہید اسپتال کے شعبہ اطفال کا نام وسیلہ جہاں شعبہ اطفال رکھنا، پیش امام کی آسامی کے طریقہ تقرری میں ترمیم،مختلف محکموں کے موجودہ ایمپریسٹ اکاؤنٹ کی رقم میں اضافہ کرنے کی منظوری شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر امور بہ اجازت صدر اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button