چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان بینویلنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے محکمے کے قیام حوالے سے ایک اہم اجلاس

گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اہم پیش رفت کا اعلان کر دیا۔ چیف سیکرٹری کلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان بینویلنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے محکمے کے قیام حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں گلگت بلتستان بینویلینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے محکمے کی قیام کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

اس اہم اقدام سے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین اور انکے خاندانوں کو مستقبل میں گروپ انشورنس اور بینولینٹ فنڈ کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومت سے رجوع کرنا ہو گا۔ اس اہم ادارے کے قیام سے گلگت بلتستان کے ملازمین کو انکے مسائل کے حل میں آسانیاں پیدا ہونگی اور یہی گلگت بلتستان کے تمام ملازمین کا دیرینہ مسٔلہ تھا جو حل ہوا۔

نئے ادارے کے قیام سے سرکاری ملازمین کو نہ صرف ان کے حقوق کے حوالے سے سہولت فراہم کی جائے گی بلکہ ان کے دیرینہ مسائل کا مؤثر اور فوری حل ممکن ہوگا۔ یہ اقدام گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین،حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور ان کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔گلگت بلتستان حکومت اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ اس ادارے کے قیام سے سرکاری ملازمین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں سیکریٹری قانون سجاد حیدر،سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر و دیگر آفیسران بھی شریک تھے.

جواب دیں

Back to top button