پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر ایچ ای نکولس گالے کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات ہوئی۔
میئر کراچی نے وفد کو کے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت آنے پر خوش آمدید کہا۔دونوں فریقین میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔فرانس کے سفیر نے میئر کراچی کو اوشین سمٹ میں آنی کی دعوت دی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے دعوت دینے پر فرانس کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔میئر کراچی نے فرانسیسی سفیر کو کراچی کی تاریخ اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔میئر کراچی نے فرانسیسی کمپنیز کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی






