وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آبادکے نواحی ترلائی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور معصوم نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ترلائی خود کش دھماکے کے زخمیو ں کے علاج معالجہ کے لئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد انتظامیہ سے بھرپور معاونت کی ہدایت کی اور زخمیوں کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کاحکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر 25ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کردی گئیں -وزیراعلی مریم نواز شریف کے ایکس میسج پر بتایا گیاکہ ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتالو ں میں ہا ئی الرٹ کردیا گیا جبکہ سرجنز او ردیگر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات بھی طلب کر لی گئیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے زخمیوں کے لئے متعلقہ بلڈ گروپ کاخون بھی مہیا کرنے اور زخمیوں کے علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کمشنر او رڈپٹی کمشنر کو خود زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں -ترلائی بم دھماکے کی شدت کو دل سے محسوس کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دہشت گرد کسی صورت سزا سے بچ نہیں سکیں گے –
Read Next
16 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago


