چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات،تجاوزات آپریشن اور غیر قانونی بچت بازاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ٹریفک اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شہر میں قائم غیر قانونی بچت بازاروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں 361 بچت بازار لگتے ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ

ان بچت بازاروں میں سے 50 فیصد بچت بازار غیر قانونی ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ بچت بازاروں کو دی گئی این او سیز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ پارک، روڈ اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے بچت بازاروں کو ہٹایا جائے گا۔ 30 جون کے بعد تمام پارکنگ مفت کر دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button