کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) کے تحت بھرتی کیلئے امیدواروں کے جاری فزیکل ٹیسٹس جائزہ کے حوالے سے بیدیاں روڈ پر قائم ایلیٹ امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے ہمراہ ڈی جی پیرا کیپٹن ر فرخ عتیق اور ضلعی انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی پیرا کیپٹن ر فرخ عتیق خان نے اُمیدواروں کی سلیکشن، ٹیسٹس اور ڈیٹا ریکارڈنگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فزیکل و دیگر امتحانات میں بہترین معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ پیرا کے تحت تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول کیلئے موثر اقدامات ہونگے، تحصیل، ضلع اور ڈویژنل سطح پر پیرا کے تحت علیحدہ اسٹیشنز قائم ہونگے۔ کمشنر لاہور نے امتحانی سنٹر میں اُمیدواروں سے بھی بات چیت کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔






