ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) کے ایک وفد نے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ یہ دورہ وفاقی محتسب کے بارے میں عوا می آ گا ہی پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔اے پی پی کے دورے پر آئے ہوئے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، سید آصف شاہ نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ میڈیا کو ایک اہم اسٹیک ہولڈر سمجھتا ہے جو وفاقی محتسب کا پیغام عام لوگوں تک مؤثر طریقے سے پہنچا سکتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر انو سٹی گیشن، ایڈ وائزرعمل درآمد اور ایڈ وائزرمیڈیا بھی موجود تھے جب کہ اے پی پی سی کے وفد میں رب نواز باجوہ، ڈائریکٹر، وی این ایس اور عبدالقدوس، چیف ایڈیٹر، وی این ایس شامل تھے۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیریٹ کے سینئر افسران نے بریفنگ کے دوران وفد کو بتایا کہ یہ ادارہ ہر سال ملک کے لاکھوں شکا یت کنند گان کو ریلیف فرا ہم کر رہا ہے۔ سال 2024ء میں، وفاقی محتسب کو ریکارڈ تعداد میں عوامی شکایات موصول ہوئیں، جن کی تعداد 226,373 تھی، جب کہ 223,198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے جو کہ سال 2023ء کے مقابلے میں بالترتیب 17 فیصد اور 16 فیصد اضافہ زیا دہ ہیں۔ وفد کو بتا یا گیا کہ با ہمی تنا ز عا ت کو نمٹا نے کے غیر رسمی پروگرام (آ ئی آر ڈی)، آؤٹ ریچ کمپلینٹ ریزولوشن (OCR)، کھلی کچہر یوں کے انعقا د اور ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال جیسے اقدا مات سے ادارے کی رسائی اور پہنچ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024ء کے دوران ادارے کی ایک اور اہم کامیابی اس کے فیصلوں پر موثر عمل درآمد ہے جو کہ 2023 ء کے دوران 85.70 فیصد سے بڑ ھ کر 93.21 فیصد ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ملک کے 24 بڑے شہروں میں خد مات فرا ہم کر رہا ہے اور ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سمیت تقریباً پورے ملک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وفاقی محتسب کے بین الا قوا می کر دار کا تذ کر ہ کر تے ہو ئے بتا یا گیا کہ وفاقی محتسب انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹی ٹیوشن (IOI) کا فعال رکن ہے، جب کہ ایشیا ء میں محتسبین کی 47 رکنی تنظیم ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشین (اے او اے) کی صدا رت کے لئے پا کستان کے محتسب کا بلامقا بلہ انتخاب پا کستان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بریفنگ کے بعد سوال/جواب کا سیشن ہوا۔ وفد کے ارکان نے وفاقی محتسب سیکر ٹیریٹ اور اس کے علاقائی دفاتر کے کام اور آپریشنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وفاقی محتسب کے کردار کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے بدانتظامی سے نمٹنے سے ملک میں اچھی حکمرانی اور قانون کی با لا دستی قا ئم کرنے میں مدد ملے گی۔
Read Next
1 ہفتہ ago
ساہیوال میں وفاقی محتسب کے علا قائی دفتر کا افتتا ح کر دیا گیا، وفاقی اداروں کے افسران عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنا ئیں،وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی
2 ہفتے ago
رواں برس کے دوران ڈیرہ غازی خان سمیت دور درازعلاقوں میں نئے دفاتر کھو لے جا ئیں گے،وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
4 ہفتے ago
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024ء صدر پاکستان آ صف علی زرداری کو پیش کر دی،صدر پا کستان نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک انتہائی موثر ادارہ قرار دیا
مارچ 20, 2025
الیکشن کمیشن میں اعلٰی سطحی تبادلے،چاروں صوبوں میں تعینات گریڈ 20 اور 21 کے صوبائی اور جوائنٹ الیکشن کمشنرز تبدیل
6 دن ago
سٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں، ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں: پی ٹی آئی چیئرمین

Related Articles

افسوس ناک خبر
دنیا کے طویل القامت قد افراد میں شامل پاکستانی نصیر احمد سومرو شکارپور سندھ سے تعلق رکھنے والے انتقال کر گئے
مارچ 17, 2025

لوگوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پر عزم ہیں،عوامی بیداری بڑھانے کے لئے آفیشل وٹس ایپ چینل شروع کیا گیا ہے،وفاقی محتسب اعجازاحمد قر یشی
مارچ 11, 2025