چیف آفیسرعمر فاروق معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم،غلام مرتضٰی سی او میونسپل کمیٹی پتوکی تعینات

محکمہ بلدیات پنجاب نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی عمر فاروق کی معطل کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تقرری کے منتظر غلام مرتضٰی کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایت پر عمرفاروق کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

جن کے خلاف وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے حکم پر ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوا تھا۔

جواب دیں

Back to top button