اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں معاہدہ طے پاگیا ہے،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کی مفاہمتی یادداشت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور بینک آف پنجاب کے عمر خان نے دستاویزات پر دستخط کیے، اس موقع وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا مالی سال 2025 سے 26 تک تمام گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کی فنانسنگ بینک آف پنجاب ہی کرے گا، سالانہ اہداف کی بروقت تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم ایف آئیز کی تجاویز بھی منظور کر لی ہیں، صوبہ بھر میں اب تک 52 ہزار لوگوں کو 60 ارب روپے کے قرضہ جات تقسیم کیے جاچکے ہیں, اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت 90 کروڑ روپے، ماہانہ اقساط کی مد میں جمع ہوچکے ہیں، بلال یاسین نے مزید کہا کہ 10 ارب سے زائد رقم درخواست گزاروں میں اگلے ماہ تک تقسیم کی جائے گی، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کا ٹاسک ملا ہے، کامیابی سے پورا کریں گے،قرض کی فراہمی اور درخواست جمع کروانے کا طریقہ آسان فہم رکھا گیا ہے، شہری ٹال فری نمبر 080009100 پر کال ملا کر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں،تقریب میں سی ای او اخوت ڈاکٹر کامران ،آر سی ڈی پی مرتضی کھوکھر اور ریجنل منیجر این آر سی پی جواد رحمانی بھی شریک تھے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
1 دن ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
3 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
4 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
4 دن ago





