ایم ڈی واسا غفران احمد نے۔کھوکھر ڈرین۔صدیق پورہ ڈرین اور شادباغ پر پمپنگ کپیسیٹی پر بریفنگ دی ۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے شاد باغ ڈسپوزل اور اپر چھوٹا راوی ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا ۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے کمشنر لاہور کو ڈیسلٹنگ آپریشن کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے مون سون سے قبل تمام ڈرینز کی ڈیسلٹنگ آپریشن مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کے احکامات جاری کئے۔
کمشنر لاہورنےتمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز کو فعال رکھنے اور فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات کیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ مون سون سے قبل تمام مشینری کی فعالیت کو چیک کروایا جائے۔کمشنرلاہور نے اپر چھوٹا راوی کے گرد ایل ڈبلیو ایم سی کو کنٹینرز رکھنے کی ہدایت کی۔کمشنر زید بن مقصود نے کہا کہ کوشش کیجائے کہ ڈی سلٹنگ آپریشن کے دوران شہریوں کو آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ڈیسلٹنگ آپریشن کے ساتھ آگاہی مہم کو بھی مزید موثر انداز چلایا جائے۔لاہور کی تمام ڈرینز کے پلوں کے نیچے سے خصوصی صفائی کروائی جائے۔ ڈرینز لائنز میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔اس موقع پر اے سی شالیمار ،ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف ،ڈائریکٹر عدیل شریف اور ڈائریکٹر حافظ راحیل بھی ہمراہ تھے۔