کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ریونیو اہداف و ڈیجیٹائزیشن، ٹینریزاور ریونیو فیلڈ ورکنگ جائزہ کے حوالے سے ضلع قصور کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ریونیو اہداف و ڈیجیٹائزیشن، ٹینریز اور ریونیو فیلڈ ورکنگ جائزہ کے حوالے سے ضلع قصور کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ریونیو ریکارڈ دفاتر میں جاکر اندراج انتقالات کو خود چیک کیا، انہوں نے قصور پٹوار دفتر و سرکل کا بھی دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے ریسکیو 1122 قصور کی ماک ایکسسرسائز کا جائزہ لیا، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

بعدازاں کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ریونیو ڈیجیٹائزیشن، اے آئی ٹی، آبیعانہ، سٹیمپ ڈیوٹی کلیکشن و دیگر اہداف جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی قصور نے خوبصورت قصور کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی، کمشنر لاہور نے پلس پارٹیشن اور آن لائن و مینویل انتقالات کی پرگریس کا تفصیلا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے تمام اے سی ز کو روزانہ دو گھنٹے صرف زیرالتواء ریونیو اہداف کو کلیر کرنے کیلیے مختص کرنے کا پابند کردیا، انہوں نے ضلع انتظامیہ کو کارکردگی اہداف کے حصول کیلیے ماتحت عملہ کی کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کرنے کی بھی ہدایت دی، کمشنر لاہور نے مزید کہا ہے کہ ہر ٹینری کیلئے کروم فلٹریشن لازمی ہے، ڈرینز میں صرف کروم فری ویسٹیج ڈالا جا سکتا ہے۔

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی قصور عمران علی، اے ڈی سی آر قصور و تمام تحصیلوں کے اے سیز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button