دنیا کے دیگر ممالک کی طرح 18 مئی کو محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کے زیر اہتمام بھی انٹرنیشنل میوزیم ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ورلڈ میوزیم ڈے کا اس سال کا تھیم تھا "عجائب گھر برائے تعلیم و تحقیق”۔ ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کی ہدایت پر ایک روز کے لئے محکمے کے زیرانتظام تمام میوزیمز میں شہریوں کو مفت داخلہ فراہم کیا گیا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے قصور، ٹیکسلا، کلرکہار، گجرات، اقبال میوزیم سیالکوٹ اور اقبال میوزیم لاہور آنے والے شائقین کو گائیڈ کی مفت سہولت مہیا کی۔ شہریوں کو نوادرات کے پس منظر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں ٹیکسلا، ہڑپہ، گجرات میوزیم کے زیر اہتمام آگاہی واک کی گئی جس میں شہریوں نے شرکت کی۔ اقبال منزل آڈیٹوریم لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین آثار قدیمہ اور معروف سکالرز نے شرکا کو بین الاقوامی میوزیم ڈے کی مناسبت سے لیکچر دئیے۔ ٹیکسلا میوزیم میں ڈرائنگ کا مقابلہ بھی ہوا جس میں سٹوڈنٹس نے حصہ لیا۔ ڈی جی آرکیالوجی ظہیر عباس ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل کو آثار قدیمہ کی اہمیت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔ عجائب گھروں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ آثارِ قدیمہ نے شہریوں کی دلچسپی کی متعدد تقریبات کا اہتمام کیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
Read Next
اگست 28, 2026
انجینئر رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ میں محفل میلاد مصطفٰی کا انعقاد
اگست 26, 2026
سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ کی خوشی میں انجمن تاجران ٹاؤن شپ کی طرف سے بڑی تقریب
اگست 24, 2026
رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر انتظام گرین ٹاؤن میں روح پرور محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام
اگست 13, 2026
ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام اور نمل لاہور کے اشتراک سے یوم آزادی اور مکہ دفاعی معاہدے کی تقریب
اگست 1, 2026
*چودھری رحمت علی ہسپتال کے نئے چلڈرن وارڈ کا افتتاح*
Related Articles
یوان اقبال کمپلیکس کے زیر اہتمام پاکستان اور قازقستان کے ثقافتی، تعلیمی اور سیاحتی تعلقات پرتقریب
جون 4, 2026
ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام پاکستان،کرغستان ثقافتی ،تعلیمی اور سیاحتی تعلقات کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
جون 3, 2026



