ضلعی انتظامیہ لاہور، 50 خلاف ورزیوں پر ڈھائی لاکھ روپے کے جرمانے،10 مقدمات کا اندراج، 16گرفتاریاں،7 دکانیں سربمہر

ضلعی انتظامیہ لاہور عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ 50 خلاف ورزیوں پر ڈھائی لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ 10 مقدمات کا اندراج، 16گرفتاریاں،7 دکانیں سربمہر، متعدد فائنل وارننگز دی گئی ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ

عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کاوشیں جاری ہیں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کسی صورت قابل قبول نہ ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے متحرک ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.

جواب دیں

Back to top button