ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا یو سی 14 راوی زون میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا فیلڈ میں متحرک ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے یو سی 14 راوی زون میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی ٹاؤن طارق شبیر و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر راوی، ٹھیکیدار، واسا،نیسپاک نے ڈی سی لاہور کو ترقیاتی کاموں میں پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی.

ڈی سی لاہور نے واسا کو سیوریج سسٹم کا ترقیاتی کام کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران تمام تجاوزات کو فی الفور ختم کروایا جائے اور تھڑے و شیڈز کو مسمار کروایا جائے تاکہ گلیوں میں نکھار آئے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری التواء سے اجتناب کیا جائے اور ڈیڈ لائن کے مطابق ترقیاتی کاموں کی تکمیل یقینی بنائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کادامن نہ چھوڑا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہیے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ دیرپا اور مضبوط کام سے شہری ایک لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں گے.

جواب دیں

Back to top button