وفاقی محتسب کے افسران کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حاضر نہ ہو نے والے محکموں کے مقامی سربراہان کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے پنڈ دادن خان ضلع جہلم میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف متعدد شکایات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔ سینئر ایڈوائزر نے کھلی کچہر ی میں حا ضر نہ ہو نے والے اداروں کے مقا می سربراہان کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔کھلی کچہری میں شکایت کنند گان نے بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورپو سٹل لا ئف انشورنس کارپوریشن کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیادہ تر شکا یات بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام سے ما لی امداد کی معطلی، بجلی کے ٹرانسفارمر اور کھمبے نہ لگا نے، بجلی کے کنکشن اور زائدبلوں اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جارہے۔ شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ بعض علاقوں میں سات سال سے ٹرا نسفا رمر تبد یل نہیں کئے گئے اور بجلی کی تا ریں گھر وں کی چھتوں پر سے گز ر رہی ہیں جو انسا نی جان کے لئے خطر ہ ہیں۔ ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے فو ری طو ر پر ٹرا نسفا رمر اور کھمبے نصب کر نے کے احکا مات جا ری کئے نیز اتفا ق کا لو نی میں سو سے زائد بجلی سے محروم گھروں کو بجلی فرا ہم کر نے کے لئے ضروری کا رروائی کر نے کا حکم دیا۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے پنڈ دادن خان ضلع جہلم کی تحصیل انتظا میہ کے افسران سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے عوا می مسا ئل کو حل کر نے کے حوا لے سے با ت کی۔ انہوں نے صو با ئی محکموں کے خلاف شکا یات متعلقہ اداروں کو بھجوا دیں۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران سمیت ضلعی انتظا میہ کے مقا می افسران اور میڈ یا کے نما ئند وں نے بھی شر کت کی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا۔ کھلی کچہر ی کے بعد وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے میڈ یا کے نما ئند وں کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میڈ یا کی وجہ سے عوام النا س میں وفاقی محتسب کے با رے میں آگاہی پیدا ہورہی ہے اور وفاقی محتسب میں آنے والی شکا یات میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button