پگ پنجاب کی ثقافت کی قابل فخر علامت ہے جو خودادری اور وسعت کی پہچان ہے،کمشنر لاہور زید بن مقصود

پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت دلوں میں گھر کرنے والی ہے۔ایک دنیا معترف ہے۔کلچر ڈے سے نئی نسل کو اپنی ارضی روایات اور اسلاف کے طرز زندگی سے تعارف حاصل ہوتا ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن زیدبن مقصود نے کہا کہ پگ پنجاب کی ثقافت کی قابل فخر علامت ہے جو خودادری اور وسعت کی پہچان ہے۔لباس ثقافت کا ظاہر ہے۔ثقافتی دن کی نسبت سے قابل فخر روایات کا تذکرہ اور ان پر عمل ضروری ہے۔انہوں نے پنجاب کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں مزیدکہا کہ پنجاب کی ثقافت پنجابی زبان کے خوبصورت اور متنوع لہجوں سے مزین ہے۔پنجاب کی ثقافت نے تاریخ کا طویل سفر طے کیا ہے۔اپنے دامن میں باہمی بقائے حیات۔امن اور ترقی کو سموئے ہوے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ثقافت اولیاء۔تصوف اور پنجابی صوفیانہ شاعری کی شہرہ آفاق قبولیت سے مزین ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے آج تمام دفتری امور پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے پگ پہن سرانجام دئیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button