ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔لیسکو اور ایل ڈی اے حکام نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ٹولنٹن مارکیٹ کے فساڈ پر کام تکمیل کے قریب ہے، اندرونی حصے پر کام جاری ہے۔پارکنگ ایریاز کی ڈویلپمنٹ پر بھی کام جاری ہے، کنٹرولڈ انٹری ایگزٹ بنایا جائے گا۔ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم ڈال دیا گیا ہے، بیک سائیڈ پر باؤنڈری وال مکمل کر لی گئی ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں ایگزاسٹ سسٹم کی تنصیب جاری ہے، ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بھی بنایا جائے گا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لیسکو حکام کو سروسز کی سفٹنگ کا کام تیزکر نے اور لٹکتی تاریں ختم کر کے کام جلد از جلد کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کو صفائی کا ٹھوس پلان بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دو شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اپ گریڈیشن کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں کے تعاون کے بغیر صفائی و تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، لیسکو، ایل ڈبلیو ایم سی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔