ایل ڈی اے نے اپنی سکیموں سے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل اور این بلاک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔
ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے آپریشن کے دوران گھروں کے باہر بنی تجاوزات مسمار کر دیں۔سبزہ زار سکیم میں رہائشیوں نے گھروں کے باہر شیڈز، تھڑے اور پختہ تجاوزات بنا رکھی ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل اور این بلاک کے گھروں کے باہر بنے جنگلے، شیڈز، تھرے مسمارکر دیئے۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شہری ازخود تجاوزات، شیڈز اور تھڑوں کا خاتمہ کردیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آئندہ چند روز میں سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن کے دیگر بلاکوں میں بھی آپریشن کرنے کی ہدایات دیں۔ مرحلہ وار تمام بلاکس کلیئر کیے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے مرحلہ وار اپنی تمام سکیموں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گا۔آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔آپریشن میں ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، انفورسمنٹ سکواڈ، بھاری مشینری اور پولیس نے شرکت کی۔