ڈی سی لاہور کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 6 ہزار گلیوں کی تعمیر کا ہدف، بروقت تکمیل پر زور دیا گیا. لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تمام اسکیمز کی ڈیش بورڈز سے مسلسل نگرانی جاری ہے.
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اجلاس میں ایم ڈی واسا، چیف آفیسر ایم سی ایل اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترقیاتی کاموں کی شفاف تکمیل اور اہداف کے مطابق کام جاری ہے اور واسا، ایم سی ایل مقررہ وقت میں ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور کی کچی گلیاں جدید طرز پر استوار کی جا رہی ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ واٹر، سیوریج سسٹم کی بحالی سے عوام کے مسائل حل ہوں گے. انہوں نے کہا کہ تمام اسکیمز کی ڈیش بورڈز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور نے اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام عوامی سہولت کیلئے ایک اہم سنگِ میل کامیابی کیلئے کردار ادا کریں،