ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف کی زیر صدارت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پروبیشنری افسران کیلئےتعارفی و بریفنگ سیشن کا انعقاد

ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف کی زیر صدارت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پروبیشنری افسران کیلئے تعارفی و بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 52ویں کامن پروبیشنری افسران کی کمشنر لاہور آفس آمد پر ایڈیشنل کمشنر لاہور ڈویژن عبدالسلام عارف نے افسران کو خوش آمدید کہا اور لاہور سطح پر تمام محکموں کے درمیان رابطہ کار میکانزم و ورکنگ بارے صدارتی بریفنگ دی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پروبیشنری افسران سویلین اٹیچمنٹ کے دوران سٹڈی ٹور پر ہیں، ضلعی انتظامیہ کے محکموں کی جانب سے پروبیشنری افسران کو لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، ستھرا پنجاب، پرائس چیکنگ، کے پی آئیز، سوشو اکنامک رجسٹریشن و دیگر اہداف و انتظامات بارے آگاہ کیا گیا۔

لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈی سی ز نے وفاق کے پروبیشنری افسران کو تجاوزات خاتمہ، ماڈل ریڑھی بازاروں اور جھگیوں کی منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین نے صفائی پروگرامز توسیع، کارکردگی، چیلنجز اور اہداف پر تفصیلا بریفنگ دی، ایل ڈی اے افسران نے پرائیویٹ و ریگولر ہاوسنگ سوسائیٹیز بارے پروبیشنری افسران کو بریفنگ دی۔

ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف نے پنجاب حکومت کے شہری خدمات فراہمی کے نئے پروگرامز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع سے کارکردگی رپورٹ لیتی ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات خاتمے اور ٹریفک روانی کیلئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔

ایڈیشنل کمشنر لاہور نے پروبیشنری افسران سٹڈی ٹور کی مینیجمنٹ کے سینیر افسران کو شیلڈز بھی دیں۔

اجلاس میں سی ی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، حافظ محمد اقبال اسسٹینٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن سمیت واسا، ایم سی ایل، سی اینڈ ڈبلیو، پی ایچ اے افسران نے شرکت کی جبکہ اضلاع کے ڈی سی ز نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button