اسلام آباد. معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے اسلام آباد میں کشمیر و گلگت بلتستان رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے پونے دو سال میں تاریخ میں سب سے زیادہ اصلاحاتی اقدامات اٹھائے ہیں. گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے اس کے حل کیلئے تاریخ میں پہلی بار کئی سالوں سے زیر التواء منصوبوں پر انقلابی اقدامات اٹھاتے گئے ہیں۔ جس سے اگست تک کم از کم دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم ہوگی. گلگت بلتستان کے کئی سابقہ وزراء اور بااثر لوگوں کے ہاں بجلی کی اسپیشل لائنیں خاص طور پر 60 کے قریب ٹرانسفرز لگے ہوئے تھے وہ ختم کئے. حکومتی سابقہ اور موجودہ وزراء، افسران، سمیت بیشتر بااثر شخصیات کے پاس غیر ضروری گن مین تھے انہیں منسوخ کرایا تاکہ تھانوں میں پولیس کی نفری پوری ہوسکے. گلگت بلتستان کے بیشتر اداروں سمیت بالخصوص گندم کی تقسیم ، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور معدنیات کے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا تاکہ شفافیت آسکے. گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت نے 80 کے قریب سرکاری گاڑیاں تحویل میں لئے گئے اور اس میں 8 گاڑیاں وی ایٹ تھیں جنہیں نیٹکو کے حوالے کیا. معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے گلگت بلتستان میں ریجنل وفاقی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے، گلگت بلتستان کے صحافیوں کیلئے بیرون ممالک ایکسپوژر وزٹ، ڈیجٹیل میڈیا سینٹر کا قیام ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے خصوصی پیکیج اور پی ٹی وی ریجنل آفس کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس پر وفاقی وزیر نے فوری عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے. معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے پیر کے روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے گلگت بلتستان میڈیا کو جدید طرز پر لانے اور مستحکم کرنے کیلئے اہم ملاقات کے بعد صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر سے گلگت بلتستان میں وفاقی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ ادارے میں گیارہ میں سے صرف تین وفاقی ملازمین کام کررہے ہیں جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ فلفور گلگت میں موجود ریجنل وفاقی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنائینگے اور ملازمین کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی. گلگت بلتستان میں تین وفاقی لیول کے تاریخ ساز بڑے منصوبے ،سی پیک، دیامر بھاشا ڈیم اور معدنیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے خصوصی گرانٹ کی یقین دہانی بھی کرایا ہے. اسلام آباد میں مقیم صحافیوں سمیت گلگت بلتستان کے صحافیوں کو بیرون ملک سرکاری طور پر ایکسپوژر وزٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے اور اس پر بھی وفاقی وزراء نے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی وی کے ریجنل آفس کو مزید فعال بنانے اور گلگت بلتستان میں ڈیجٹیل میڈیا سینٹر کا قیام پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے. معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پونے دو سال میں گلگت بلتستان حکومت نے بہترین اصلاحات کر کے خطے کو ایک نئی راہ پر گامزن کیا ہے. گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع جسمیں گلگت ،سکردو ، ہنزہ او چلاس میں سردیوں کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ 22 گھنٹے تھی تاہم اس کی وجہ ماضی میں بجلی منصوبوں کے کئی سالوں سے التواء ہونا تھا اور ٹھیکیدار کرپشن کر کے بھاگ گئے اس پر ترجیح بنیادوں پر کام کیا. اور اب اگست تک گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دس گھنٹے کم ہوجائے گی. ماضی کی تمام حکومتیں ان زیر التواء منصوبے کے مافیا پر ہاتھ لگانے سے گھبراتی رہی لیکن موجودہ حکومت نے تمام پریشر کے باجود مافیا کو بے نقاب کیا. گلگت شہر میں اعلی عہدیداران اور افسران نے بجلی کی اسپیشل لائینیں اور ٹرانسفارمرز کے تصور کو ختم کیا گیا. امیر غریب سب کو برابری کی بنیادی پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے. گلگت بلتستان میں گندم بلیک کرنے والوں کی روک تھام کیلئے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا گیا جس کے باعث شفافیت آئی. گلگت بلتستان میں معدنیات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور لیز پرویسس کو ڈیجیٹلائز کیا جس سے 76 سالوں میں پہلی بار اتنی انکم جنریٹ ہوئی. گلگت بلتستان میں سرکاری اور عوامی عہدیداران سمیت دیگر نے قانون کے برعکس گن مین رکھتے ہوئے تھے ان سب کو واپس کیا اور متعلقہ تھانوں میں تعینات کرایا گیا. ایک جج صاحب نے خود سے اپنے پاس زائد گن مین سرینڈر کیا جو سب کیلئے اچھا اقدام اور پیغام تھا. اصلاحاتی اقدامات کے تحت 85 کے قریب سرکاری گاڑیاں جمع کرائے گئے ہیں.ان میں سے 8 کی تعداد میں وی ایٹ تھیں جنہیں نیٹکو میں کمرشل پر لگایا تاکہ ان سے انکم جنریٹ کی جاسکے. معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے آخر میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت نومبر 2025 میں اپنی مدت پوری کرے گی. گلگت بلتستان میں آمدہ الیکشن کی تاریخ کا حوالے مشاورت جاری ہے بہتر حل نکلے گا. انہوں نے ایک اور سوال پر جواب دیا کہ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مطالبات پر اہم پیش رفت کا بہت جلد امکان ہے. وزیر اعلیٰ بہت جلد اس معاملے پر وزیر اعظم سے ملاقات کر کے خوشخبری دیں گے. دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان اور پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. اس تمام معاملے پر دیامر کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اتنا طویل احتجاجی دھرنا ہوا اور ایک پھتر تک نہیں ٹوٹا یہاں تک کی سڑکیں کھولی رکھی گئی اور لوگوں کو پریشان نہیں کیا گیا.۔
Read Next
19 گھنٹے ago
برٹش کونسل اور ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
امن وامان کو برقرار رکھنا اور میرٹ یقینی بنانا نگران حکومت کی ترجیحات میں ہے،جسٹس ریٹائرڈ یار محمد
3 دن ago
نگران حکومت میں قومی وسائل کاتحفظ یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی،نگران وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد
1 ہفتہ ago
وفاقی وزیر پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت میں اڑان پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
2 ہفتے ago
*گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
*دیامر ہیڈکوارٹر چلاس میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ڈویژنل سب آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا*
2 ہفتے ago
چیف جسٹس گلگت بلتستان و ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی ملاقات — عدالتی ترقیاتی منصوبوں، شفاف مالی نظم اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ
2 ہفتے ago
ضلع ہنزہ میں بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے این پاک انرجی کا ہنزہ میں کام شروع کرنا سنگ میل ثابت ہوگا،حاجی گلبر خان
2 ہفتے ago



