پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 52ویں کامن پروبیشنری افسران نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کا دورہ کیا. ڈی سی لاہور نے افسران کو خوش آمدید کہا اور تعارفی سیشن منعقد ہوا.

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان سروس کے پروبیشنری افسران سویلین اٹیچمنٹ کے دوران سٹڈی ٹور پر ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ انتظامی افسران 24 گھٹنے آن ڈیوٹی ہوتے ہیں اور کام کر رہے ہیں، ڈی سی لاہور نے تمام محکموں کے درمیان رابطہ کار میکانزم و ورکنگ بارے بریفنگ دی. پروبیشنری افسران کو لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ستھرا پنجاب، پرائس چیکنگ، کےپی آئیز،سوشیو اکنامک رجسٹریشن و دیگر اہداف و انتظامات پر آگاہ کیا گیا ہے. تجاوزات خاتمہ، ماڈل ریڑھی بازاروں اور جھگیوں کی منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے. وفاق کے پروبیشنری افسران کو صفائی کارکردگی و چیلنجز اور اہداف پر تفصیلا بریفنگ دی گئی،. لاہور میں ضلعی انتظامیہ لاہور کا تجاوزات خاتمے اور ٹریفک روانی کیلئے موثر کریک ڈاون جاری ہے. لاہور شہر کو خوبصورت بنانے میں ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور والڈ سٹی کا اہم کردار ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پروبیشنری افسران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.






