ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے شنگھائی روڈ و شنگھائی ڈرین، چھوٹی پھاٹکی، کوٹ لکھپت و اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنرز ماڈل ٹاؤن عبدالباسط صدیقی و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. بریفنگ میں ڈی سی لاہور کو بتایا گیا کہ صفائی میکانزم پر عملدرآمد کے لئے مربوط وجامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور نے واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کی شنگھائی ڈرین میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کریں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی معاملے میں کوتاہی نہ برتیں اور صفائی کے بعد صفائی نظام کو برقرار رکھنے پر توجہ دیں. ڈی سی لاہور نے واسا کو ہدایات کیں کہ شہر کے کسی بھی مقام پر گندا پانی کھڑا نہ ہو، آب نکاس نظام کو بہترین بنایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی معاملات کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کو صاف اور مثالی شہر بنانے میں سب کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ شہری بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کچرا گلی محلوں و شاہراہوں پر نصب کوڑادان میں ڈالیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل بینرز، پوسٹرز و فلیکسز اتروانے کے لئے میگا آپریشنز کرے، ڈی سی لاہور نے واضع ہدایات کیں کہ ایم سی ایل ریگولیشن ونگ تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہ دے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر اور برقرار رکھنے کے لئے فٹ پاتھ، سڑک کنارے، سروس لین اور دکانوں کے فرنٹ سے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن جاری ہے.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور انتظامی و دیگر امور جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بغیر پروٹوکول کے چلڈرن ہسپتال کی مختلف وارڈز اور سیکشنز کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبدالباسط صدیقی بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. انہوں نے لواحقین سے مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد و سہولیات سے متعلق دریافت کیا. ڈی سی لاہور نے اے سی ماڈل ٹاؤن کو ہدایت کی کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، چلڈرن ہسپتال میں بہترین طبی سولیات کو یقینی بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ادویات کی فراہمی و سٹاک وافر مقدار میں موجود ہونا چاہیے، بروقت مریضوں کو فراہم کی جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن تحصیل میں موجود تمام ہسپتال و بنیادی صحت مراکز کے دورے کریں. انہوں نے ہدایات کیں کہ شہریوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، صحت کی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی.






