ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں. گراں فروشی پر 20 مقدمات کا اندراج، 15 گرفتاریاں، 25 کو وارننگ دی گئی. آٹھ لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور 15 دکانیں سربمہر کی گئی.

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی و مستحکم کی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے. پیاز، ٹماٹر، چائنہ لہسن، ادرک چائنہ و تھائی لینڈ کی قیمتوں میں کمی کی گئی. آلو، بند گوبھی سمیت دیگر 13 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہے. سیب کالا کولو، کیلا، کینو سمیت ایرانی کھجور و آصیل کھجور کی قیمتیں بھی مستحکم ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ برائلر گوشت اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بتدریج کمی، سخت مانیٹرنگ جاری ہے ، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر زبردست کریک ڈاؤن جاری ہے.






