سول سروسز کے 52ویں گروپ کے زیر تربیت افسران نےلوکل گورنمنٹ کا مطالعاتی دورہ،سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل نے وفد کو خوش آمدید کہا اور بریفنگ دی

سول سروسز کے 52ویں گروپ کے زیر تربیت افسران نےلوکل گورنمنٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے پروبیشنری افسران کیلئےتعارفی سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گُل نے وفد کو خوش آمدید کہا اور بریفنگ دی۔

سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آسیہ گُل نے بتایا کہوکل گورنمنٹس میں ورکنگ کوجدید سافٹ وئیرز کی مدد سے ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔دفتری نظام کو ای فائلنگ سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کی زیر قیادت ستھرا پنجاب منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔شہروں اور دیہات میں پہلی بار صفائی کا یکساں نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ستھرا پنجاب کنٹرول روم میں شہریوں کی شکایات کو فوراً حل کیا جا رہا ہے۔ستھرا پنجاب کے تحت محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کو اربن فاریسٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔فیصل آباد اور گوجرانولہ میں میٹریل ریکوری فسیلٹی اور جدید لینڈ فل سائٹس بنائی جا رہی ہیں۔پختہ گلیوں کی تعمیر،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور سیوریج سسٹم کے متعدد منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔وفد کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور مری ڈویلپمنٹ پلان بارے بھی تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے افسران کو فارن فنڈڈ اور دیگر ترقیاتی سکیموں بارے آگہی دی۔ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ اعجاز سرور نے جدید آئی ٹی ریفارمز بارے وفد کو بریف کیا۔زیر تربیت افسران نے لوکل گورنمنٹ کی ورکنگ،دستیاب وسائل اور درپیش چیلنجز بارے مختلف سوالات کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button