انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس، مشترکہ اعلامیہ جاری

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد میں ہیجن آہن پراجیکٹ منیجر اور رضی مجتبی حیدر نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران باہمی تعاون، محنت کشوں کے حقوق، اور ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ واسا لاہور نے سینیٹیشن ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔

سینیٹیشن ورکرز کے سروس اسٹرکچر میں بہتری کر دی ہے سینیٹیشن ورکرز کے گریڈ کو 1 سے اپگریڈ کروا کر 4 گریڈ کروا دیا ہے۔واسا لاہور سینیٹیشن ورکرز کو رسک الاؤنس بھی فراہم کر رہا ہے۔ ورکرز کو کام کے دوران مکمل حفاظتی سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے، جس کا مقصد ان کی صحت و سلامتی کو لاحق خطرات کا مؤثر تدارک ہے۔

واسا لاہور تنگ گلی محلوں کے لیے خصوصی جیٹرز اور سکرز مشینیں خرید رہا ہے تاکہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے زیادہ مشینری کو زیر استعمال لایا جا سکے۔واسا لاہور اور آئی ایل او سینیٹیشن ورکرز کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیے مزید تربیتی پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ

واسا کے سینٹری ورکرز ہماری تنظیم کا فخر ہیں ان کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

واسا لاہور اور آئی ایل او مشترکہ عوامی آگاہی مہم شروع کریں گے تاکہ صفائی کے عملے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ واسا میں ملازمین کے حقوق کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری کے لیے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی رہنمائی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔وفد نے واسا کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات پر آمادگی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button